کرنٹ لگنے سے واپڈا ملازم ہلاک

28 سالہ غلام عباس دوران ِ ڈیوٹی ٹرانسفارمر ٹھیک کر رہا تھا ،نے لاش مردہ خانے منتقل ،قانونی کارروائی کا آغاز 
لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ کے علاقے میں واپڈا ملازم دورانِ ڈیوٹی ٹرانسفارمر ٹھیک کرتے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق ویلنشیا ٹائون بی بلاک میں چار نمبر گیٹ پر ایک شخص کو کرنٹ لگنے کی اطلاع ملی جس پر ریسکیو ٹیم فوری موقع پر پہنچی تو مذکورہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا جسکی شناخت 28 سالہ غلام عباس ولد لیاقت کے نام سے ہوئی۔متوفی واپڈا ملازم تھا اور ٹرانسفارمر ٹھیک کر رہا تھا کہ کرنٹ لگ گیا جس سیاسکی موقع پر موت واقع ہو گئی۔بعد ازاں لاش کو واپڈا اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔