پاکپتن (خصوصی رپورٹ) واپڈا کا پرائیویٹ ملازم بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔بتایاگیاہے کہ مرمت کے دوران بجلی بند کرنے کا پرمٹ موجود ہونے کے باوجود بجلی چھوڑ دی گئی، جس کے باعث پرائیویٹ ملازم کام کے دوران کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جاں بحق ہونے والے ملازم کے لواحقین کی مدعیت میں لائن مین، سپرنٹنڈنٹ اور ایس ڈی او کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔