ڈولفن کی کارروائی، مزاحمت کے بعد 2مشکوک گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی شہر بھر میں سنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ جاری ہے ملت پارک ڈولفن نیکارروائی کرتے ہوئے شدید مزاحمت کے بعد 2مشکوک ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاملزمان اسلحہ لہراتے ہوئیموقع سے فرار ہوگئیتعاقب کے بعد ملزمان کو شباب چوک سے راؤنڈ اپ کرلیا گیاملزمان نے ڈولفن ٹیم پر پسٹل تان لیا،موثر حکمت عملی کے تحت شدید مزاحمت کے بعد گرفتار کر لیا گیاملزمان کے قبضہ سے پستول، گولیاں،موٹر سائیکل اورموبائل برآمد کر لیا ملزمان ڈولفن ٹیم سے اپنی شناخت چھپاتے رہے گرفتار ملزمان اویس اور رمضان کومزید تفتیش کیلئے تھانہ ملت پارک کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنارہا ہے