لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2مشکوک ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق مصری شاہ ڈولفن ٹیم نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزمان کو پنج پیر روڈ کے قریب گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان کے قبضہ سے پستول، چوری شدہ موبائل، موٹرسائیکل، برآمد کرلی گئی ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی۔ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں، عظیم، سجاول قانونی کارروائی کے لییتھانہ مصری شاہ کے حوالے کر دے گئے ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے