2مشکوک ڈولفن نے دھر لئے

 لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے 2 مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا ملزمان نیفرار ہونے کی کوشش کی ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزمان کو چاند چوک کے قریب گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول گولیاں اورمیگزینز برآمد کرلیا ملزمان زین اور عثمان کو مزیدقانونی کارروائی کیلئے تھانہ راوی روڈ کے حوالے کر دیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف ڈولفن سکواڈ کمر بستہ ہے، شہری جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کا ساتھ دیں۔