لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے ڈیفنس اور رائیونڈ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دو مشکوک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق دونوں افراد کرائم ہاٹ سپاٹس پر مشکوک حرکات کے باعث حراست میں لیے گئیدورانِ پٹرولنگ ڈولفن ٹیموں نے خصوصی سٹاپ اینڈ سرچ آپریشن جاری رکھا، جس کے نتیجے میں گرفتار ملزمان عمیر اور فیصل کے قبضے سے دو پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد ہوئے۔ دونوں ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ ڈیفنس سی، رائیونڈ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں جامع منصوبہ بندی کے تحت کرائم ہاٹ سپاٹس پر مسلسل راؤنڈ کرتی ہیں تاکہ جرائم کی روک تھام کو مؤثر بنایا جا سکے۔