لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی شہر بھر میں سنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ جاری ہیں رائیونڈ ڈولفن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ڈولفن نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاملزمان موقع سے فرار ہوگئے تعاقب کے بعد راؤنڈ اپ کرلیا گیاملزمان کے قبضہ سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان ذیشان اوردین کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ رائیونڈ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کے لیے پْرعزم ہے۔