لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے اولڈ انارکلی اور جوہر ٹاؤن کے علاقوں سے دو مشکوک ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کو کرائم ہاٹ سپاٹس پر مشکوک حرکات کے باعث حراست میں لیا گرفتار ملزمان پرویز اور عامر کے قبضے سے ایک پستول، ایک رائفل، گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے۔ دونوں ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور مزید کارروائی کے لیے انہیں تھانہ جوہر ٹاؤن اور اولڈ انارکلی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں جامع منصوبہ بندی کے تحت کرائم ہاٹ سپاٹس پر گشت کر رہی ہیں اور دورانِ پٹرولنگ "سٹاپ اینڈ سرچ" مہم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔