نیپال میں شادی میں گینڈے کی 'وائلڈ کارڈ انٹری'، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نیپال میں شادی میں گینڈے کی 'وائلڈ کارڈ انٹری'، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نیپال کے چتوان نیشنل پارک کے قریب ایک شادی کی تقریب میں ایک جنگلی گینڈا اچانک پنڈال میں داخل ہو گیا، جس نے شرکاء کو حیران کر دیا۔

 وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گینڈا بغیر کسی ہنگامے کے شادی کے پنڈال میں گھس جاتا ہے اور مہمانوں کو چونکا دیتا ہے۔ گینڈے کی یہ غیر متوقع آمد سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے اور صارفین نے اسے "Only in Nepal" یعنی "یہ صرف نیپال میں ممکن ہے" قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر مختلف دلچسپ تبصرے کیے، جن میں سے کچھ نے اسے جنگلی فطرت کی خاص بات اور "وائلڈیسٹ ویڈنگ ایور" قرار دیا ہے۔ کئی لوگوں نے کہا کہ یہ گینڈا شاید شادی میں دعوت کھانے آیا تھا۔ نیپال میں جنگلی جانوروں کا قدرتی ماحول اور انسانوں کے قریب رہنا اس طرح کے دلچسپ اور نایاب مناظر کا باعث بنتا ہے۔