نیپال: 19 ہلاکتوں کے بعد حکومت نے سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کردی

نیپال: 19 ہلاکتوں کے بعد حکومت نے سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کردی

کٹھمنڈو: نیپال حکومت نے ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں 19 افراد کی ہلاکت کے بعد فیس بک سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عائد پابندی ختم کردی۔

گزشتہ ہفتے یہ پابندی جعلی اکاؤنٹس، نفرت انگیز مواد، جھوٹی خبریں اور آن لائن فراڈ کے پھیلاؤ کے باعث لگائی گئی تھی، تاہم اس کے خلاف دارالحکومت میں ہزاروں نوجوانوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر شدید احتجاج کیا۔مظاہرین نے رکاوٹیں توڑ کر عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے واٹر کینن، لاٹھی چارج اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا، نتیجتاً 19 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔واقعے کے بعد حکومت نے ہنگامی اجلاس بلا کر مظاہرین کے مطالبات پر غور کیا اور پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد اور زخمیوں کے مفت علاج کا بھی اعلان کیا۔