دوسری شادی کی تقریب میں پہلی بیوی کی انٹری، شادی کی تقریب میں ہنگامہ برپا

دوسری شادی کی تقریب میں پہلی بیوی کی انٹری، شادی کی تقریب میں ہنگامہ برپا

بھارت کے شہر کانپور میں ایک شادی کی تقریب اس وقت ہنگامے کا شکار ہو گئی جب ایک خاتون نے پنڈال میں پہنچ کر دعویٰ کیا کہ دولہا اس کا قانونی شوہر ہے اور طلاق لیے بغیر دوسری شادی کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون اسٹیج پر پہنچ گئی، جہاں اس نے دلہن کا سامنا کرتے ہوئے الزام لگایا کہ دولہا نے پہلی شادی ختم کیے بغیر دوسری شادی کا فیصلہ کیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متعلقہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے اپنے ساتھ لے گئی۔رپورٹس کے مطابق سہانا اور آصف نے 2022 میں فیس بک کے ذریعے تعارف کے بعد پسند کی شادی کی تھی، جسے دونوں خاندانوں کی منظوری بھی حاصل تھی۔بعد ازاں 2024 میں دونوں کے درمیان ازدواجی اختلافات پیدا ہوئے اور معاملہ عدالت تک جا پہنچا۔ سہانا نے آصف کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا رکھا ہے اور ازدواجی حقوق کی بحالی کے لیے قانونی کارروائی کر رہی ہیں۔خاتون کا دعویٰ ہے کہ انہیں ایک پڑوسی نے اطلاع دی تھی کہ آصف دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں، جس پر وہ تقریب میں پہنچ گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملے سے متعلق قانونی کارروائی تاحال جاری ہے۔