نیپال: سابق وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا اور ان کی اہلیہ وزیر خارجہ ڈاکٹر آرزو رانا دیوبا کو نوجوان مظاہرین نے لاٹھیوں اور گھونسوں سے زخمی کر دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
مظاہرے کرپشن کے خلاف جاری ہیں اور مظاہرین نے سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ کو بھی نقصان پہنچایا۔ نیپال میں نوجوان اس احتجاج پر سڑکوں پر نکلے جب حکومت نے 26 ویب سائٹس اور سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی عائد کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پُرتشدد ہنگاموں کے دوران سابق وزیراعظم جھالا ناتھ کھنل کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔ کھٹمنڈو اور دیگر شہروں میں کرفیو کے باوجود صدر رام چندر پوڈیل اور وزیراعظم کے پی شرما اولی کی رہائش گاہیں بھی نذرِ آتش کی گئی تھیں۔