لیاقت بلوچ کا بیان: پاکستان کی ایٹمی طاقت ملت اسلامیہ کی عظمت کا باعث ہے

لیاقت بلوچ کا بیان: پاکستان کی ایٹمی طاقت ملت اسلامیہ کی عظمت کا باعث ہے

اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے یومِ تکبیر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے عظیم سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ یہ ملک کی عظیم کامیابی ہے جو ملتِ اسلامیہ کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے اور یہ پاکستان کی ناقابل تسخیر دفاعی طاقت کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکست خوردہ بھارت اب براہِ راست جنگ کی بجائے دہشت گردی کے ذریعے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔نائب امیر جماعت اسلامی نے ملک کی حفاظت اور دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے افواجِ پاکستان کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے دفاع کے لیے تیار ہے اور دشمن کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دے گا۔