الرحمن گارڈن فیز8میں ایک ہزار سے زائد افراد کو خوابوں کی تعبیر مل گئی پلاٹوں کا قبضہ مل گیا

الرحمن گارڈن فیز8میں ایک ہزار سے زائد افراد کو خوابوں کی تعبیر مل گئی پلاٹوں کا قبضہ مل گیا

 تقریب کے مہمان خصوصی  چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز میاں محمد مشتاق تھے‘ چیف ایگزیکٹو میاں عبدالرزاق‘میاں علی مشتاق اور میاں ولید رزاق کی بھی شرکت
 الرحمن گارڈن فیز 8 کے بلاک اے اور بلاک بی میں پلاٹوں کا قبضہ دینے کا افتتاح  ڈائریکٹرز الرحمن گارڈن میاں علی مشتاق اور  میاں ولید رزاق نے کیا
یہ علاقہ آئندہ دنوں میں لاہور کا دل کہلائے گا:میاں محمد مشتاق‘اقبال گارڈن اب الرحمن ڈویلپرز کے زیر اہتمام الرحمن گارڈن فیز 8 میں تبدیل ہو چکا ہے:میاں عبدالرزاق
لاہور(جابروقاص‘کیمرہ مین نوید صدیق)الرحمن ڈویلپرز کی جانب سے اپنے کسٹمرز کے لئے بڑا تحفہ، لاہور میں الرحمن گارڈن فیز 8 کالا شاہ کاکو میں  پلاٹس خریدنے والے ایک ہزار سے زیادہ صارفین کو قبضہ دے کر گھروں کی تعمیر شروع کرنے کا حق دے دیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی  چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز میاں محمد مشتاق سمیت انتظامیہ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز میاں محمد مشتاق نے خوش نصیبوں کو مبارک باد دیتے ہوئے ایک اور خوشخبری سنائی  یہ علاقہ آئندہ دنوں میں لاہور کا دل کہلائے گا‘الرحمن ڈویلپرز کے چیف ایگزیکٹو میاں عبدالرزاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا اقبال گارڈن اب الرحمن ڈویلپرز کے زیر اہتمام الرحمن گارڈن فیز 8 میں تبدیل ہو چکا ہے، یہاں کسٹمرز کو وہی معیار اور سہولیات فراہم کی جائیں گی جو الرحمن ڈویلپرزکے دیگر منصوبوں میں فراہم کی جا رہی ہیں۔تقریب کے دوران الرحمن گارڈن فیز 8 کے بلاک اے اور بلاک بی میں پلاٹوں کا قبضہ دینے کا افتتاح  ڈائریکٹرز الرحمن گارڈن میاں علی مشتاق اور  میاں ولید رزاق نے کیا۔اس موقع پر پلاٹس کا قبضہ حاصل کرنے والے خوش نصیبوں نے الرحمن ڈویلپرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا تقریب میں الرحمن ڈویلپرز کے ساتھ کام کرنے والے پراپرٹی ڈیلرز کو سرٹیفکیٹ دئیے گئے جبکہ قبضہ حاصل کرنے والوں کو بذریعہ میسج معلومات فراہم کی گئیں۔