نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ "امریکہ لاس اینجلس آگ کی تپش دیکھے اور غزہ کی قیامت کا احساس کرے۔
" انہوں نے یہ بیان غزہ کی حالیہ صورتحال پر امریکہ کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے دیا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اگرچہ ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، مگر عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف نہیں مل رہا۔ انہوں نے حکومت کے معاشی ترقی کے دعووں کو کاغذی جمع تفریق قرار دیا، اور کہا کہ عوام کی حالت بدستور خراب ہے۔نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ مہنگی بجلی، بے جا ٹیکسز اور معاشی دباؤ کے باعث معیشت کا پہیہ جام ہو چکا ہے۔ بجلی، گیس، اور تیل کی قیمتیں ناقابل برداشت ہوگئی ہیں جس سے عوام کی زندگی مزید مشکل ہوگئی ہے۔
انہوں نے پی آئی اے کی حالت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پی آئی اے کو بیچنے کی بجائے اسے پروفیشنل بنیادوں پر بحال کیا جائے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر بیرون ملک پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہو جائے تو اس سے ملکی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا۔