اوورسیز پاکستانی خاندان کے گھر سے چوری ہونے والا 65 تولہ سونا برآمد کر لیا گیا

اوورسیز پاکستانی خاندان کے گھر سے چوری ہونے والا 65 تولہ سونا برآمد کر لیا گیا

ڈسکہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اوورسیز خاندان کے گھر میں چوری کی واردات ٹریس کرکے 65 تولے سونا برآمد کر لیا، جبکہ واردات میں مبینہ طور پر ملوث دو خواتین کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق چوری کی واردات کا سراغ جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لگایا گیا۔ کارروائی کے دوران گرفتار خواتین کی شناخت عائشہ عرف عاشی اور سعدیہ عرف سابو کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے اوورسیز خاندان کے گھر سے چوری ہونے والا 65 تولے سونا مکمل طور پر برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا ہے۔