پشاور کے اسلامیہ کالج ہاسٹل میں طالبعلم کی پنکھے سے لٹکی لاش ملنے کے واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلادیا ہے۔
پولیس کے مطابق متوفی ضیاء الدین کا تعلق دیر سے ہے اور وہ اسلامیہ کالج میں لاء کے طالب علم تھے۔پولیس کو طالبعلم کے کمرے سے ایک خط ملا ہے جس میں اس نے اپنے والد کے نام کچھ تحریر کیا تھا۔ تاہم پولیس نے اس خط کے مواد کو ابھی عوامی نہیں کیا ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مختلف پہلوؤں سے اس کی چھان بین کی جا رہی ہے، تاکہ اس کیس کی حقیقت سامنے لائی جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا کیس نظر آ رہا ہے، لیکن تمام ممکنہ پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں۔