خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے لیے قومی اسمبلی، سینیٹ اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاسوں کا شیڈول طے کر لیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ساڑھے 11 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کا آٹھ نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد کی منظوری شامل ہے۔دونوں ایوانوں میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے لیے قراردادیں پیش کی جائیں گی۔دوسری جانب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کی جائے گی۔