پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود شہریوں نے حکومت سے مزید ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کی جانے والی معمولی کمی سے عام آدمی کو خاطر خواہ فائدہ نہیں پہنچا۔شہریوں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے اخراجات کم ہوں گے بلکہ مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے پہلے ہی گھریلو بجٹ متاثر کر رکھا ہے، جبکہ سفری اخراجات میں اضافے سے بھی عام آدمی کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کے اثرات کم ہوں اور شہریوں کو درپیش معاشی مشکلات میں کمی آسکے۔