لاہور: کوٹ لکھپت پھاٹک کے قریب ٹرک رکشے پر الٹ گیا، ڈرائیور زخمی

لاہور: کوٹ لکھپت پھاٹک کے قریب ٹرک رکشے پر الٹ گیا، ڈرائیور زخمی

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت پھاٹک کے قریب تیز رفتار ٹرک نے رکشے کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ٹرک الٹ گیا جبکہ رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ٹرک ڈرائیور کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اے ایس آئی ہارون کی سربراہی میں پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی شروع کر دی۔پولیس نے حادثے کا شکار ٹرک اور رکشے کو تھانے منتقل کر دیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید کارروائی جاری ہے۔