مدینہ منورہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آگئی۔
مسجد نبویؐ میں بھی بارانِ رحمت خوب برسی، جس کے باعث گنبدِ خضریٰ پر بارش کا روح پرور منظر دیکھنے کو ملا۔مسجد نبویؐ میں موجود عمرہ زائرین اور نمازیوں نے صحنِ حرم میں بارش کے دوران اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور خصوصی دعائیں مانگیں۔بارش کے باعث مدینہ منورہ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جبکہ صحرائی علاقوں اور وادیوں میں بھی پانی بھر گیا۔ دوسری جانب بارش سے خشک صحرائی علاقے بھی سیراب ہوگئے۔