لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
گزشتہ روز تیز ہواؤں اور بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا تھا جس سے شہریوں کو گرمی کی شدت سے کچھ راحت ملی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز پنجاب بھر میں طوفانی بارش کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔ شہریوں کو بارش اور ہواؤں کی شدت سے خبردار کیا گیا ہے۔