لاہور کے آسمان پر بادلوں نے ڈیرے جما لیے ہیں جس کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت میں کمی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بادل برسنے کے لیے تیار ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسم میں مزید تبدیلی متوقع ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل رہی ہیں جو موسم کو مزید خوشگوار بنا رہی ہیں۔ماہرین کے مطابق متوقع بارش کے بعد شہر میں گرمی کی شدت مزید کم ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ بارش اور تیز ہواؤں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر کھلی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔