کراچی: تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم مزید سرد ہونے کا امکان

کراچی: تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم مزید سرد ہونے کا امکان

کراچی کے سرجانی ٹاؤن، ملیر، مشرف کالونی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہو گئی ہے، جس کے بعد شہر میں موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور جمعہ سے سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔