ملک میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، مگر پٹرولیم لیوی میں اضافے سے مہنگائی کا خطرہ برقرار
تفصیلات کے مطابق، میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں یکم جون 2025 سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔
وفاقی حکومت عوام کو مہنگائی سے کچھ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اس متوقع کمی پر غور کر رہی ہے تاکہ صارفین کو مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔تاہم، دوسری جانب حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سامنے مالی سال 2025-26 کے لیے پٹرولیم لیوی میں ریکارڈ اضافی وصولیوں کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس سال پٹرولیم لیوی سے 1 ہزار 311 ارب روپے کی آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو موجودہ مالی سال کے ہدف 1 ہزار 117 ارب روپے سے 194 ارب روپے زائد ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ قیمتوں میں کمی صارفین کے لیے خوش آئند ہوگی، لیکن لیوی میں اضافے کی وجہ سے عوام کو مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ ہے کیونکہ اضافی ٹیکس کا بوجھ عام صارفین پر منتقل ہو سکتا ہے۔نتیجتاً، یکم جون سے قیمتوں میں ممکنہ کمی کے باوجود معاشی دباؤ کم نہیں ہوگا، اور حکومت کو چاہیئے کہ توازن قائم رکھتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔