پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد 1 اکتوبر 2024 سے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ بھی متوقع ہے۔پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں حالیہ دنوں میں 74 ڈالر 49 سینٹ فی بیرل تک پہنچ چکی ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔ اس تبدیلی کا حتمی اعلان وزیر خزانہ کی مشاورت سے وزیر اعظم کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔اس وقت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں رد و بدل کی پیشگوئی اس بات پر مبنی ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کا اثر مقامی قیمتوں پر بھی پڑ رہا ہے۔