پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا فیصلہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیے رات گئے ہی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

 وزیر ٹرانسپورٹ کے اقدامات:
متعلقہ افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت۔نئی کرایوں کی فہرست جلد جاری کرنے کا حکم۔تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز (آر ٹی ایز) کو فوری عملی اقدامات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔
 بلال اکبر خان کا بیان:
"پیٹرول کی قیمت میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔"زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔