جرمنی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی

جرمنی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی

ویب ڈیسک: جرمن وزیر خارجہ جوہان واڈے فُل نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری کی وجہ سے عام شہریوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں، جس پر مزید خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔جرمن وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ اسرائیل کی حمایت کو غزہ میں جاری جنگ کے لیے ہتھیاروں کی فراہمی کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے غزہ کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خوراک اور ادویات کی شدید قلت نے علاقے کی صورتحال ناقابل برداشت بنا دی ہے۔مزید برآں، جوہان واڈے فُل نے بتایا کہ اس وقت اسرائیل کے لیے کوئی نیا ہتھیاروں کا آرڈر زیر غور نہیں ہے اور جرمنی اس حوالے سے سخت موقف اختیار کیے ہوئے ہے۔