امریکا کی تائیوان کو 11 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری

امریکا کی تائیوان کو 11 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ نے تائیوان کو 11 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تائیوان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق اس دفاعی پیکج میں راکٹ سسٹمز، توپیں، اینٹی ٹینک میزائل، ڈرونز اور دیگر عسکری آلات شامل ہیں۔وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی دوسری مدت میں تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کا یہ دوسرا اعلان ہے، جو تائیوان کی سلامتی کے لیے امریکا کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایک بار پھر اسلحے کی فراہمی خطے میں تائیوان کے دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں مدد دے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تائیوان کے صدر لائی چنگ نے 40 ارب ڈالر کے اضافی دفاعی بجٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے مطابق یہ اقدام چین کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔