چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تائیوان کو کسی بھی نئے امریکی ہتھیاروں کی فروخت بند کرے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ کو چین-امریکا مشترکہ اعلامیہ، خاص طور پر 17 اگست کے اعلامیے کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے اور تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت روکنی چاہیے۔ترجمان نے یہ تبصرہ اس رپورٹ کے جواب میں کیا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین کے آئندہ دورے کے بعد تائیوان کے لیے جدید ہتھیاروں کا پیکج، بشمول جدید انٹرسیپٹر میزائلز کی منظوری کے امکان کو ظاہر کیا گیا تھا۔انہوں نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ چین-امریکا تعلقات کی مستحکم ترقی اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔