اسد قیصر کا عمران خان رہائی کیمپ کادورہ

پشاور (آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے کیمپ پر حملے او رپی ٹی آئی کا جھنڈا نذرِ آتش کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صو بائی حکومت سے مطالبہ کیا  ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کی جائے۔اسد قیصر نے منگل کو  پشاور میں عمران خان رہائی کیمپ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے  ورکز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے کیمپ پر حملے اور پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا نذرِ آتش کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کی جائے۔