عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا:اسد قیصر

ابتدائی مطالبات قیدیوں کی رہائی اور ڈی چوک فائرنگ پر جوڈیشل کمیشن  بنانے کے ہیں
    اسلام آباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی  رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ   حکومت سے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قیدیوں کی رہائی اور ڈی چوک فائرنگ پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے ابتدائی مطالبات پیش کردئیے گئے  ہیں ۔حکومت سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسد قیصر نے کہا کہ میٹنگ میں ہم نے اپنا موقف بھرپور طریقے سے سامنے رکھا، ہم نے تمام قیدیوں کے بشمول عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا، ہم نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے بھی مطالبہ سامنے رکھا، ہم ایک چارٹر آف ڈیمانڈ دو جنوری کو پیش کریں گے۔