اسلام آباد(آئی این پی )حقیقی آزادی مارچ سے متعلق کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بعد اسد قیصر ، پرویز خٹک سمیت دیگر تمام ملزموں کو بھی بری کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ سے متعلق مقدمات کی سماعت سول جج اظہر ندیم نے کی، جس میں سردار مصروف خان ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ ملزمان کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے اسد قیصر، پرویز خٹک، غلام سرور اور دیگر تمام ملزمان کو دونوں مقدمات سے بری کردیا