لندن(آئی این پی ) پاکستان کی پہلی خاتون ڈاکٹر ماہیرہ خان نے کیمبرج یونی ورسٹی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔تفصیل کے مطابق پاکستان کی پہلی خاتون ڈاکٹر ماہیرہ عبد الغنی نے کیمبرج یونی ورسٹی میں میٹریل سائنس اور میٹالرجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے، جو پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز ہے۔ماہیرہ خان نے پاکستان سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ، انھوں نے ایراسمس منڈس سکالرشپ کے تحت جرمنی اور فرانس سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔