پشاور(آن لائن)خیبر میڈیکل یونی ورسٹی پشاور میں ہراسگی کیس میں گریڈ 18 کے افسر کو برطرف کردیا گیا۔وزیرِ تعلیم مینا خان آفریدی نے کے ایم یو میں ہراسانی کیس سے متعلق بیان میں کہا کہ اسلامیہ کالج کے بعد کے ایم یو میں بھی ہراسانی کیس میں برطرفی کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ 18 مئی کو وائس چانسلر کو امتحانی ہال میں ہراسانی کی شکایت موصول ہوئی۔ انکوائری کمیٹی کی تحقیقات کے بعد 26 مئی کو 17 سال سروس کے حامل گریڈ 18 کے افسر کو برطرف کر دیا گیا۔