عمران خان کو یونی ورسٹی بنانے پر سزا دی گئی: بیرسٹر سیف

بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ ثابت کرنے کے بجائے عوام کو کچے کے ڈاکوئوں سے محفوظ بنائیں،مشیراطلاعات  
پشاور(آ ئی این پی ) مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کو القادر یونی ورسٹی بنانے پر سزا دی گئی، انہیں بیرون اکائونٹس بھرنے پر سزا نہیں دی گئی۔ا پنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ سندھ حکومت خود کچے کے ڈاکوئوں کی کرائم پارٹنر ہے، سندھ حکومت کچے کے ڈاکوئوں کو اسلحہ فراہم کر کے اپنا حصہ لیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ ثابت کرنے کے بجائے عوام کو کچے کے ڈاکوئوں سے محفوظ بنائیں،سندھ حکومت تھر میں بھوک اور افلاس کے شکار بچوں کی زندگیاں بچانے پر توجہ دیں، کراچی کی گلیوں میں ڈکیتی اور رہزنی عروج پر ہے، سندھ حکومت قابو پائے۔