تہران (آئی این پی )ایران کے دارالحکومت تہران کی یونی ورسٹی آف سائنس اینڈ ریسرچ کے کیمپس میںصرف زیر جامہ میں نظر آ نے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ۔ خاتون کی زیر جامہ والی ویڈیوز کے ساتھ ان کی گرفتاری کی ویڈیوز بھی وائرل ہیں جس پر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر ردعمل سامنے آیا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ تہران کی سائنس اور تحقیق کی آزاد یونی ورسٹی کے بلاک نمبر ایک میں گذشتہ دوپہر کو پیش آیا۔ ان ویڈیوز میں صرف لڑکی کے برہنہ ہونے کے بعد کے لمحات ریکارڈ کیے گئے ہیں ۔