کولمبیا یونی ورسٹی طالبعلم کی گرفتاری کیخلاف امریکی ریاستوں میں مظاہرے

 100سے زائد طلبہ نے واشنگٹن سکوائر پارک میں جمع ہوکر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا، محمود خلیل سے یکجہتی کا اظہار 
واشنگٹن (آئی این پی )کولمبیا یونی ورسٹی کے طالبعلم محمود خلیل کی گرفتاری کے خلاف امریکا کی مختلف ریاستوں میں مظاہرے کیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک یونی ورسٹی اور سٹی یونی ورسٹی آف نیویارک کے 100سے زائد طلبہ نے واشنگٹن سکوائر پارک میں جمع ہوکر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا۔ یونی ورسٹی آف کیلی فورنیا برکلے اور لاس اینجلس میں بھی احتجاج کیا گیا جب کہ فلسطین کی حمایت کرنے والے محمود خلیل سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔