پنجاب یونی ورسٹی میں ڈائریکٹر آئی ای آر کے دفتر پر طلبا تنظیم کا حملہ

 ملزمان نے دفتر میں موجود افراد پر تشدد کیا اور توڑ پھوڑ کی،2مرکزی ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
  لاہور (آئی این پی) پنجاب یونی ورسٹی میں ڈائریکٹر آئی ای آر کے دفتر پر طلبا تنظیم کے کارکنوں نے حملہ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طلبا تنظیم کے کارکنوں کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی، پولیس نے توڑ پھوڑ میں ملوث 2مرکزی ملزمان مجتبیٰ اور زین کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ میں تین نامزد اور 30نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے دفتر میں موجود افراد پر تشدد کیا اور توڑ پھوڑ کی۔