ڈمپر جلانے کا مقدمہ، آفاق احمد اور ساتھیوں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

کراچی (آئی این پی )کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد اور دیگر ملزمان کے خلاف اشتعال انگیزی اور ڈمپر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ آفاق احمد سمیت بارہ ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے مقدمے کی تفتیشی فائل عدالت میں پیش نہ کی گئی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے آفاق احمد اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے جون کے پہلے ہفتے کی تاریخ مقرر کر دی۔