کراچی(آئی این پی )انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈمپر جلانے کے مقدمے میں آفاق احمد اور 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کر دی۔کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ڈمپر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مہاجر قومی موومٹ کے چیئرمین آفاق احمد اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے آفاق احمد اور 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کرتے ہوئے سماعت یکم جولائی تک ملتوی کر دی۔