لاہور(آئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت نے 24مئی کو جناح ہائوس پر ہونے والے حملے میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے پر سماعت کی، جس میں عدالت نے 267ملزموں کو فرد جرم کی نقول تقسیم کیں۔ عدالت نے 24مئی کو جناح ہائوس حملے کے ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔سماعت میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزموں کی حاضری مکمل کی گئی، اس کے علاوہ عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان جیل ٹرائل میں پیش ہوئے۔