کراچی(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد اور دیگر 11ملزمان کے خلاف اشتعال انگیز تقریر، کنٹینر نذر آتش کرنے اور چوری کے مقدمے کی سماعت ہوئی، تاہم عدالت میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔عدالت نے کیس کی سماعت21جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔