راولپنڈی: سبزی بیچنے کیلئے گاڑی پر سپیکر لگانے پر مقدمہ درج

راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی میں سبزی بیچنے کیلئے  گاڑی پر سپیکر لگانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ چونترہ کی پولیس نے سبزی فروش کے خلاف سانڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ایف آئی آر کے مطابق سبزی فروش شخص چونترہ کے گائوں میں گاڑی پر سبزیاں فروخت کر رہا تھا، سبزیاں بیچنے کیلئے سبزی فروش شخص اسپیکر پر آوازیں لگارہا تھا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سبزیاں بیچنے کیلئے اونچی آوازیں لگانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔