3افراد گرفتار‘جشن آزادی پر سڑک بلاک کر کے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے
راولپنڈی(آئی این پی )جشن آزادی کے موقع پر سڑک بلاک کرکے ریاست مخالف نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائو ن کے دوران تھانہ چکلالہ پولیس نے 3 نامزد اور 40 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے 3نامزد افراد کو گرفتا رکرلیا ۔ یہ مقدمہ امن وامان میں خلل ڈالنے اور مداخلت بے جا کی دفعات کے تحت پولیس کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے۔ مقدمہ کے متن کے مطابق جشن آزادی کے سلسلے میں چکلالہ اسکیم تھری میں گشت پر تھے جہاں 40 افراد نے اسکیم تھری بازار والی روڈ بلاک کی ہوئی تھی ۔ تمام افراد ریاست مخالف و ریاستی اداروں کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے۔