نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے تصدیق کی کہ سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزرائے خارجہ اگلے روز وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اجلاس پہلے ترکی میں ہونا تھا لیکن مصروفیات کے باعث اسلام آباد منتقل کیا گیا، اور ملاقات کا مقصد ایمانداری اور نیک نیتی سے تنازعات ختم کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام دوست ممالک اس عمل میں تعاون کر رہے ہیں اور ایران کے ساتھ بات چیت بھی جاری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا میں تفصیلات دینے سے گریز کیا تاکہ مذاکرات پر مثبت اثر پڑے۔