محمد اسحاق ڈار کی یورپی وزارتی فورم میں کروشیا اور مالدیپ کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

محمد اسحاق ڈار کی یورپی وزارتی فورم میں کروشیا اور مالدیپ کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کروشیا کے وزیر خارجہ گورڈن ریڈمین سے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال، سیاسی و اقتصادی تعاون اور دو طرفہ و کثیر جہتی فورمز پر پاک-کروشین مصروفیت بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ محمد اسحاق ڈار نے کروشین وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔اسی فورم کے دوران سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ خلیل سے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں وزراء نے تجارت، رابطے اور موسمیاتی ریزیلینس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراء نے مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے کثیرالجہتی پلیٹ فارمز کے ذریعے باقاعدہ رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔