ٹک ٹاکر ندیم مبارک کو جوا ایپ پرموشن کیس میں کلین چٹ، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی منظوری.
آن لائن جوا ایپ پرموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکر ندیم مبارک کو تفتیشی ٹیم کی جانب سے کلین چٹ دے دی گئی ہے۔ تفتیشی نے ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کو مراسلہ بھیج کر ندیم مبارک کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی سفارش کی ہے۔مراسلے کے مطابق ندیم مبارک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ضمانت کے بعد تفتیش میں تعاون کیا گیا۔ تفتیش کے دوران وہ بے قصور ثابت ہوئے اور ان کے نام کے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل رہنے پر کوئی اعتراض نہیں رہا، جس کے بعد ان کا نام نکالنے کی منظوری دی گئی ہے۔