یوٹیوبرز اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ کے خلاف 3،3 مقدمات درج

یوٹیوبرز اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ کے خلاف 3،3 مقدمات درج

آن لائن جوا ایپس کی تشہیر کرنے والے یوٹیوبرز کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بڑی کارروائی شروع کر دی۔

 اقرا کنول، ندیم مبارک عرف نانی والا اور حسنین شاہ کے خلاف 3،3 مقدمات درج کیے گئے۔ذرائع کے مطابق یوٹیوبرز کو بارہا تفتیش کے لیے طلب کیا گیا مگر انہوں نے شامل ہونے سے گریز کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد غیر قانونی ٹریڈنگ اور جوا ایپس کی پروموشن کر کے عوام کو منافع کا جھانسہ دیتے اور سرمایہ کاری پر اکساتے رہے۔ایجنسی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جبکہ مقدمات میں مالی فراڈ، آن لائن جوا اور سائبر کرائم ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔