یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک آن لائن جوئے کے مقدمے میں ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گئے

یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک آن لائن جوئے کے مقدمے میں ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گئے

یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک نانی والا نے آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے میں ضمانت کے لیے لاہور کی سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے اپنی عبوری درخواستِ ضمانتیں عدالت میں دائر کی ہیں اور یہ درخواستیں بیرسٹر میاں علی اشفاق کی وساطت سے پیش کی گئی ہیں۔رجب بٹ نے ایک مقدمے میں جبکہ ندیم نانی والا نے این سی سی آئی اے کے دو مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ ندیم نانی والا کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے کے مقدمات درست نہیں ہیں۔درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں اور عدالت انہیں گرفتاری سے روکے۔یہ مقدمہ آن لائن جوئے کے فروغ اور اس کے قانونی پہلوؤں کے حوالے سے اہم سمجھا جا رہا ہے، اور عدالت کے فیصلے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔